بدھ، 16 اپریل، 2008

اولمپک مشعل پاکستان میں

مشعل ریلی یہاں اسلام آباد میں کامیابی سے منعقد ہوگئی اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ اس کی وجہ یہاں تبت کے لوگوں کا نہ ہونا ہے۔ گو کہ یہ بات کافی صحیح ہے کہ کھیل کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے مگر تبتی حضرات کے لیے اس سے بہتر کوئی موقعہ نہیں تھا اور ہمیں بھی تبت کے مسئلے کا اندازہ ہوا کہ یہ کتنا سنگین مسئلہ ہے۔ احتجاج تبتی حضرات کا حق ہے، مگر مشعل کو بجھانا یا سبوتاژ کرنا کوئی اچھی بات نہیں۔ وہ احتجاج کر کے دنیا کی توجہ حاصل کر سکتے ہیں۔ آج میرا بھی جانے کا پروگرام تھا مگر اجازت کا مسئلہ تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں