اتوار، 28 ستمبر، 2014

احتجاج ہمارا حق؟

احتجاج کرنا ہر شخص اور پارٹی کا آئینی حق ہے اور جس طرح کا پاکستان میں طرز حکومت ہے تو اس میں احتجاج کے بغیر مسائل حل نہیں ہوتے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ احتجاج اور دھرنوں سے لوگوں کی زندگیاں اجیرن ہوجاتی ہیں اور اقتصادی طور پر ملک کا بڑا نقصان ہوتا ہے مگر جہاں 14 لاشیں گرائی جائیں اور دو ماہ تک ایف آئی آر نہ کاٹی جائے تو احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نظر نہیں آتا، اگر حکومتیں کچھ ڈلیور کریں، لوگوں کو سستا انصاف ملے، روزگار کے مواقع ہوں تو ہوں تو پھراحتجاج کم ہونگے۔
پاکستان میں ادارے مضبوط نہیں، جہاں فیصلے ادارے نہ مگر سیاسی شخصیات کریں تو احتجاج تو ہونگے۔
حکومت کو چاہیے کہ ملک و قوم کی فلاح کے لئے سنجیدگی سے کچھ کرے اور میری ذاتی رائے میں آج کل جو دو احتجاجی دھرنے اسلام آباد میں جاری ہیں ان سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی اور اس  میں مزید بہتری آئے گی یعنی پریشر ڈالنے طرز حکمرانے بدلے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں