پیر، 28 ستمبر، 2015

مائکروسافٹ ورڈ میں کالموں میں صفحہ نمبر لگانا

اکثر لوگ جو مائکروسافٹ ورڈ کا استعمال کرتے ہیں ان کو کبھی کبھی نئے مسائل کا سامنہ کرنا پڑتا ہے ان مسائل کا حل تو موجود ہوتا ہے مگر کئی لوگوں کو پتہ نہیں ہوتا۔ میں مائکروسافٹ ورڈ کو دس سال سے استعمال کررہا ہوں اور چھ سال تک تو اس کی ٹرینگ بھی دی ہے جب کبھی طلباء کو کالموں کے بارے میں پڑہاتھا تو اکثر سوچتا تھا کہ کہیں ایسا نہیں ہوسکتا کہ دو کالموں کے مختلف نمبر ہوں مگر حل کی طرف توجہ نہیں دی۔ ابھی کچھ دن پہلے چھوٹے بھائی نے ایک کتاب کمپوز کی مگر وہ ہی مسئلہ کھڑا ہوگیا کہ پیج تو ایک ہے دو پیج نمبر کیسے دیں۔ بھائی کی کال آگئی کہ میں فائل میل کررہا ہوں یہ مسئلہ حل کرکہ میل کردیں تو میں نے اس تھوڑا وقت مانگا اور لگ گیا جستجو میں۔ دوسرے روز مسئلہ حل کرکہ فائل واپس بھیج دی اور عزت بچ گئی۔ اس کا حل حاضر خدمت ہے سب سے پہلے مسئلہ تصویر کے لئے معذرت چاہتاہوں۔ اس پیج میں دونوں کالموں کو نمبر دینا ہے، اس کے لئے آپ Tools ميں Options ميں Views ميں جائیں وہاں Field Codes کو کھول دیں اس کے بعد مينیو بار میں View ميں جائیں اور Header and Footer کلک کرنے بعد اس فائل کو ڈاؤن لوڈ کرکہ کوڈ اٹھالیں اور اپنی فائل میں پیسٹ کردیں اس کے بعد فیلڈ کوڈ کو معطل کردیں۔ لو جی دونوں کالموں میں دو مختلف پیج نمبر لگ چکے ہیں اگر آپ کو ورڈ فائل درکار ہو تو رابطہ کریں۔ یہاں سے وہ فائل ڈاؤنلوڈ نہیں ہوسکتی۔ تصویر کے لئے معذرت چاہتاہوں۔ فیلڈ کوڈ معطل کرنے کے بعد آپ کو پیج نمبر نظر آجائے گا. اگر آپ اس ٹیوٹوریل سے استفادہ کرپائیں تو نیک تمناؤں میں یاد ضرور رکھیے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں