پیر، 28 ستمبر، 2015

اپنے کمیپوٹر میں اردو کی تنصیب کریں


ونڈوز 7، 8 اور ونڈوز 10 میں اردو کی تنصیب انتہائی آسان ہے۔ آپ یہاں سے کی بورڈ بورڈ ڈاؤن لوڈ کریں اور سیٹ فائل کو چلائیں اردو کی تنصیب خود بخود ہوجائے گی۔
ونڈوز ایکس میں اردو کی تنصیب ذراسی مشکل ہے۔ اس کے لئے مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں۔

آپ میں سے تو کافی لوگ جانتے ہیں پھر بھی میں یہاں ان دوستوں کے لئے جو نہیں جانتے کہ مائکروسافٹ ونڈوز ایکس پی کے اندر اردو کی تنصیب کے بارے میں ایک ٹیوٹوریل پیش کررہا ہوں یونیکوڈ کی بدولت اب تمام زبانیں کمپیوٹر میں لکھی جا سکتی ہیں۔
ونڈوز ایکس پی میں اردو کیسے لکھتے ہیں۔
سب سے پہلے آپ اسٹارٹ مینیو میں جائیں۔ اس کے بعد کنٹرول پینل میں جائیں
کنٹرول پینل میںRegional and Languagesکو کلک کریں
آپ دیکھیں گے کہ ایک نئی ونڈو کھلے گی
آپ اس میں Install files for complex script and right –to-left languages (including thai) کو منتخب کریں اور Apply کو دبادیں اب آپ ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی ڈسک سی ڈی میں روم میں ڈالیں۔
اس کے بعد آپ کا کمپیوٹر ری اسٹارٹ ہوگا۔
اب اگر آپ صوتی (Phonetic ) کی بورڈ استعمال کرتے ہیں تو یہاں سے ڈائونلوڈ کریں۔
اب آپ اس فولڈر کو انذپ کرلیں
اب آپ سیٹ اپ فائل کو چلالیں
کی بورڈ انسٹال ہونے کے بعد دوبارہ کنٹرول پینل میں جائیں اور وہاں سے Regional and Languagesکو کلک کرکہ
Details ميں جائیں اور Add کو دبادیں
Input language میں اردو اٹھائیں اور کی بورڈ میں صوتی کلیدی تختہ بمعہ نقطہ جات منتخب کرکہ اوکے پریس کردیں۔
اب اپلائی کریں
آپ دیکھیں نیچے ٹاسک بار میں
اب آپ کے کمپیوٹر میں اردو کی سپورٹ آگئی ہے۔ اب آپ اردو لکھ سکتے ہیں۔
اب اگلا مرحلہ آپ کہیں سے مائکروسافٹ آفس کی سی ڈی تلاش کرلیں۔
مائکروسافٹ میں اردو کیسے لکھتے ہیں۔
آپ آفس کی سی ڈی دسک سی ڈی روم میں ڈالیں اور آپ اسٹارٹ مینیو میں جائیں
Microsoft Office-> Microsoft Office Tools میں جا کر مائکروسافٹ آفس2003 لئنگوئجز سیٹنگ منتخب کرلیں اور اردو کو Add کرلیں
اب آپ اوکے کرلیں۔
اب آپ ایم ایس ورڈ میں Right-to-left کو دبائیں اور نیچے ٹاسک بار میں اردو منتخب کریں
اب آپ اردو لکھ سکتے ہیں۔ اور جہاں تک فونٹ کی بات ہے تو فونٹ فی الحالTahoma ہی استعمال کریں
اگر آپ تصاویر بھی دیکھنا چاہتے ہیں تو پی ڈی ایف فائل ڈاؤنلوڈ کریں
یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں 
(نوٹ پی ڈی ایف فائل میں دی گئی لنک کام نہیں کررہی لہٰذا کی بورڈ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں)
مزید اگر معلومات درکار ہوتورابطہ کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں