پیر، 28 اپریل، 2014

سیاست میں نوجوانوں کا کردار

(نوٹ یہ بلاگ 2013 کے الیکشن کے حوالے سے لکھاگیا ہے)
پرامید ہوں کہ اب کی بارنوجوان اپنا کردار ادا کریں گے، اچھی بات یہ ہے کہ کچھ پارٹیوں نے نوجوانوں کو ٹکٹ بھی دیے ہیں اور کچھ نے اپنے ہی خاندان کے نوجوانوں کو ٹکٹ دے ڈالا  اور کچھ حلقوں میں نوجوان آزادانہ طور پر بھی کھڑے ہیں۔

پاکستان میں روایتی امیدواروں سے نوجوان تو پہلے ہیں تنگ تھے، اب امید پیدا ہوچلی ہے کہ ہماری نوجوان نسل سیاست میں حصہ لے رہی ہے، پاکستان کا ایک اور بڑا مسئلہ ہے وہ ہے امیدوار کو ووٹ دینا نہ کہ پارٹی بنیاد پر۔

یہاں صرف ایک ہی پارٹی نظر آتی ہے جس نے الیکشن سے پہلے پارٹی الیکشن کروائے باقی پارٹیوں نے تو روایتی طریقی سے کام چلایا ہے، میں پرامیدہوں کہ نوجوان کچھ نہ کچھ اثرانداز ہونگے مگر ایک مایوسی والی صورتحال بھی ہے اور وہ ہے اسکروٹنی میں جس طرح امیدواروں کے ساتھ ناروا سلوک کیا تو اس سے بھی الیکشن کمیشن پر سوالات اٹھتے ہیں اور لبرل پارٹیز انتہاپسندوں کے زیر عتاب ہیں اور روازنہ دسیوں لوگ مارے جارہے ہیں لگتا تو یہی ہے کہ ایک ہی مانئنڈ سیٹ کے لوگوں کو اقتدار میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے مگر اگر نوجوان اپنا کردار ادا کریں تو کافی کچھ بدل سکتا ہے ورنہ پھر پانچ سال انتظار کرنا پڑے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں