بی بی سی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
بی بی سی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
جمعرات، 29 جنوری، 2015
بی بی سی کٹوتیاں
میں گاؤں میں ہوں اوریہاں خبروں تک رسائی کا ایک ہی زریعہ ہے، اور وہ ہے ریڈیو اور ریڈیو میں بھی صرف بی بی سی۔ یہ خبر میرے اوپر پہاڑ بن کرگری کہ بی بی سی اپنے بجٹ میں کمی کررہا ہے اور کئی ملازمتیں ختم کی جارہی ہیں اور متعدد زبانوں کی نشریات بند ہورہی ہیں جس میں ہندی بھی شامل ہے۔ میں آپ کو بتاتا چلوں کہ آج کے دور میں بڑے شہر ہوں یا چھوٹے شہر یا پھر گاؤں، سنجیدہ طبقہ صرف بی بی سی ریڈیو سنتا ہے یا سائٹ وزٹ کرتا ہے۔ بی بی سی نے اپنا معیار برقرار رکھا ہوا ہے۔ مجھے اب تو "اردو نشریات" کی فکر ہوگئی ہے۔
بدھ، 26 اکتوبر، 2011
امریکہ کی پاکستان کو دھمکی
گر ہم اپنی صفوں سے دہشت گرد و انتہا پسندوں کو نکال دیں، ان کو مساجد و مدارس سے جو اخلاقی مدد ملتی ہے، ختم کردیں تو امریکی کو کیا جواز ملےگا؟ آخر کیا بات ہے کہ دنیا میں جہاں کہیں کوئی دہشت گردی کا واقعہ ہوتا ہے تو کڑیاں پاکستان سے ملتی ہیں؟ ہم نے جو پود لگائی تھی وہ پک کر تیار ہے۔ کتنی حیرت کی بات ہے کہ دنیا کا بڑا دہشت گرد پاکستان میں چھپا ہوا تھا اور حیرت در حیرت یہ ہے کہ اس دہشت گرد کے لیے ہماری قومی اسیمبلی میں بھی فاتحہ خوانی ہوتی ہے۔ اس سے اندازہ لگائیں کہ انتہا پسندی ہمارے اندر کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)