منگل، 19 فروری، 2008

پاکستان میں حکومت کون بنائے گا؟

سب سے پہلے تو کامیاب الیکشن پر مبارکباد۔ اب پی پی کا سب سے بڑا مسئلہ بی بی کے قتل کی عالمی طور پر تفتیش کروانی ہے۔ اگر پی پی حکومت بناتی ہے تو سب سے پہلے یہ کام ہونا چاہیے۔ اس کے بعد سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی کا جن ہے۔ اس کو کسی طرح قابو کرنا ہے۔ باقی جہاں تک مسلم لیگ نون کی بات ہے تو ان کو بھی یہ کام کرنے چاہیں۔ عدلیہ کی بحالی تو سب کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ اس ملک کو روشن خیالی (مشرف والی نہیں) کی جانب لے جانا ہے اور انتہاپسندی کے بنیادی اسباب ختم کیے جائیں۔ سرحد میں اے این پی مکمل اختیار دیئے جائیں کہ وہ وہاں کے مسائل خود حل کریں۔ اسی طرح بلوچستان کا مسئلہ بھی حل کیا جائے اور نواب صاحب کے قتل کا بھی مقدمہ چلنا چاہیے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں